جرمنی نے کرونا کی وجہ سے یورپی باشندوں کے لیے دروازے بند کر دیے

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی حکومت نے کرونا وائرس کی پھیلتی وباء کے پیش نظر یورپی ملکوں کے باشندوں کی عارضی طورپر جرمنی میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ایک بیان میں بتایا کہ کرونا وائرس سے لڑنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس کا پوری قوم کو سامنا ہے۔

ٹی وی چینل پرقوم سے خطاب میں میرکل نے کہا کہ جرمنی کی وحدت اور دوسری عالمی جنگ کے بعد ہمیں ایسا چیلنج پیش نہیں آیا۔ آج ایک بار جرمن قوم کو اپنی صفوں میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

درایں اثناء برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظرکل جمعہ سے پورے ملک میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کل جمعہ سے تمام اسکول بند کردیے جائیں گے اور یہ بندش نئے نوٹس تک برقرار رہے گی۔

ادھر یونان نے پناہ گزینوں کی نقل وحرکت محدود کرنے اور نئے پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کی کوششیں روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمیں پناہ گزینوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔