کورونا وائرس 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

Coronavirus

Coronavirus

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے تو متاثرین کی تعداد 4.6 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

متحدہ امریکہ میں وائرس نے 2 لاکھ 35 ہزار 180 جانیں لی ہیں تو 93 لاکھ 13 ہزار اس کی زد میں آئے ہیں۔

برطانیہ میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 229 اور متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

اٹلی میں ابتک کا جانی نقصان 38 ہزار321 اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ 48 ہزار ہے۔

36 ہزار 565 اموات ہونے والے فرانس متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے خطہ یورپ میں سر فہرست ہے جہاں پر 13 لاکھ 31 ہزار افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اسپین میں جانی نقصان 35 ہزار 878 ہے تو یہاں پر بھی متاثرین کی تعداد ایک ملین کی حد کو عبور کرتے ہوئے 1 ملین 2 لاکھ 64 ہزار تک ہو گئی ہے۔

11 ہزار 452 جانی نقصان کے حامل بیلجیم میں وائرس کی تیزی سے متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 13 ہزار کےقریب پہنچ گئی جس کے بعد حکومت نے میڈیکل اسٹورز اور گراسری اسٹورز کے علاوہ تمام تر دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

پولینڈ میں ایک دن میں مزید 202 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے جس کے بعد کل جانی نقصان 5 ہزار 351 ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 629 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسڑوی وزارت ِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 جانی نقصان سے مجموعی اموات 1 ہزار 82 ہو گئی ہیں تو ایک دن میں 5 ہزار 627 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔

چیکیا وائرس کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں پر جانی نقصان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ملک میں 3 لاکھ 10 ہزار افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

کووڈ۔19 سے بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے:

برازیل: 1 لاکھ 60 ہزار، میکسیکوْ؛ 91 ہزار 289، پیرو: 34 ہزار 411، کولمبیا؟31 ہار 135، ارجنٹائن: 30 ہزار 792، چلی؟ 14 ہزار 158، ایکواڈور: 12 ہزار 632، جرمنی : 10 ہزار 523 اور کینیڈا : 10 ہزار 110۔