کرونا سے دنیا بھر میں تین لاکھ 70 ہزار ہلاکتیں، متاثرین 60 لاکھ سے متجاوز

Coronavirus

Coronavirus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) گذشتہ برس دسمبر سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک پوری دنیا میں تین لاکھ 69 ہزار 86 افراد لقمہ اجل بن اور چھ ملین سے زیادہ بیمار ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کی جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق کرونا کی وبا سے اب تک 196 ممالک کے 60 لاکھ 75 ہزار 70 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 25 لاکھ 2600 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اعدادو شمار حتمی نہیں کیونکہ بہت سے ممالک کی طرف سے کرونا سے ہونے والی درست ہلاکتوں اور متاثرین کی متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔

امریکا میں رواں سال فروری میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد امریکا کرونا کے متاثرین میں پہلے نمبر پرہے جہاں اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 81 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ 70 ہزار 384 ہے۔ ان میں سے 4 لاکھ 16 ہزار 461 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکا کے بعد برطانیہ کرونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں کرونا سے 38 ہزار 376 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 72 ہزار 826 متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں 33 لاکھ 340 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 2 لاکھ 32 ہزار 664 متاثرین ہیں۔ برازیل میں 28لاکھ 834 ہلاک اور 4 لاکھ 98 ہزار 444 بیمار اور فرانس میں کرنا سے 28 ہزار 771 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 88 ہزار625 متاثر ہوئے ہیں۔