کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کراچی اسٹاک تاریخ کی نئی بلندیوں پر

Stock Market

Stock Market

کارپوریٹ ٹیکس میں کمی، نجکاری کا عمل شروع کرنے اور سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیاعلانات نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بجٹ کے اگلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز دو سو پوائنٹس کی تیزی سے ہوا۔

تیزی کی بنیادی وجہ بجٹ میں کارپوریٹ ٹیکس کو پانچ سال میں 35 سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کا اعلان بنی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کارمسلم لیگ نون کی حکومت سے نجکاری پروگرام کے حوالے سے بھی اچھی توقعات لگائے بیٹھے ہیں۔

دو ماہ میں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے اعلان سے انرجی اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کے اسٹاکس میں جمعرات کو بھی خریداری برقرار رہی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 433 پوائنٹس بڑھکر 22758 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔