کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق،4 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور کم عمر لڑکی سمیت چار زخمی ہو گئے۔ شہر قائد میں معصوم افراد کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردوں نے پورے شہر کو بندوق کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔

آج بھی شہر کے مختلف علاقوں سے جنازے اٹھتے رہے۔ سرجانی ٹان کے علاقے تیسر ٹان میں فائرنگ سے ایک شخص اقبال مارا گیا۔ کلاکوٹ کے علاقے میں پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ ملیر کے علاقے ملت ٹان میں فائرنگ سے پچاس سالہ الیاس زخمی ہو گیا۔

ملیر کے ہی علاقے گلشن قادری میں گھر کی چھت پر کھڑی بائیس سالہ لڑکی فاطمہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ ابراہیم حیدری میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے اٹھائیس سالہ شاکر اور پچیس سالہ یاسر زخمی ہو گئے۔ چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔