ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں پر برفباری کا امکان

Snow

Snow

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب شمالی بلوچستان ، اسلام آبا د، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پرمطلع ابرآلود ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن سمیت اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔