دیکھنا پڑے گا کہ کوئی ہمسایہ ملک پاکستان زندہ باد نعروں کو ختم کرنا تو نہیں چاہتا، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر ہر حوالے سے حساس جگہ ہے ، یہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں ، دیکھنا پڑے گا کہ کوئی ہمسایہ ملک ان نعروں کو ختم کرنے کے درپے تو نہیں؟

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ واہگہ بارڈر میں اندرونی یا بیرونی ہاتھ ملوث تو نہیں ، سارے آپشنز پر تحقیقات جاری ہیں بہرحال یہ واضح ہے کہ یہ ملک دشمن ایجنڈا کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے ، ملکی مفادات پر پاکستانی بن کر سوچنا پڑے گا۔ قومی سوچ اور اپروچ ہی ملک کو امن کا گہوارا بنا سکتی ہے ، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کی جڑیں کاٹے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔