ملک کو امریکی غلامی سے نکال کر دکھاؤں گا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

قائد آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ کہتے ہیں بجلی اور ڈسٹری بیوشن خیبرپختونخوا کے حوالے ہوئی تو بیس فی صد قیمت نیچے لائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وہ ایک ایک کا احتساب کریں گے اور گیارہ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت کیس چلائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں چھٹی باری لے رہی ہے پہلے نواز شریف تھے اب ان کے بچے تیار ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں بل ملتا ہے بجلی نہیں ملتی۔ خیبرپختونخوا کی بجلی اور اس کی ڈسٹری بیوشن دے دی گئی تو قیمت بیس فیصد نیچے لے آئیں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے امریکا کا غلام بنا دیا ہے جب تک حکمران ایماندار نہ ہوں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔