خیبر ایجنسی، شمالی وزیرستان: فورسز کا جیٹ طیاروں سے حملہ، پندرہ مشتبہ دہشتگرد ہلاک

 North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 15 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے.

بمباری سے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ میرعلی کے نواحی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی وقفے وقفے سے بمباری اور شیلنگ جاری ہے۔

شیلنگ اور بمباری سے عسکریت پسندوں کے متعدد کمپاؤنڈ تباہ ہو گئے، اس سے پہلے رات گئے بھی میر علی اور میرانشاہ کے مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے عام قبائلیوں میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔