اسلام آباد: ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری کے ایک گھرسے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں ڈاکٹر سی ایم انور خان کی اہلیہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

ساٹھ سالہ حنیفہ بیگم کی لاش چار سے پانچ روز پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول خاتون کا ایک بیٹا فوجی افسر اور دوسرے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازم اور اس کی اہلیہ گھر سے غائب ہیں۔