ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ بڑھ گئی

load Shedding

load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ رہا ہے ، سندھ میں طلبہ لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں امتحان دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں گھریلو صارفین کو چودہ اور کمرشل اور صنعتی صارفین کو دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سامنا ہے ، میپکو ریجن کے 13 اضلاع ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، بہاولپور ، بہاولنگر ، لیہ ، راجن پور ، رحیم یار خان ، سمیت دیگر اضلاع میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ، اور ان اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 13 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

بلوچستان کے کئی شہروں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سندھ میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آٹھ سے دس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔