ملک میں نصب اے ٹی ایمز کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی: اسٹیٹ بینک

ATM

ATM

کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک نے رپورٹ میں جنوری سے مارچ کے دوران نظام ادائیگی کا جائزہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران تین سو ترانوے مشینوں کے اضافے سے ملک میں اے ٹی ایمز کی تعداد آٹھ ہزار ستتر ہو گئی۔

چھوٹی مالیت کی رقم نکالنے کی اکاسی فیصد ٹرانزیکشن اے ٹی ایم کے ذریعے کی گئی جبکہ بڑی مالیت کی ادائیگی کے لئے انٹر بینک سسٹم پرزم کا استعمال پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں دس فیصد زائد رہا۔

سروے کے مطابق ملک کی گیارہ ہزار ایک سو ترپن برانچوں میں سے پچانوے فیصد آن لائن بینکنگ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کارڈ کا نوے فیصد ڈیبٹ کارڈ، پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کریڈٹ کارڈ اور تقریبا چار فیصد اے ٹی ایم اونلی کارڈز پر مشتمل ہے۔