ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری،عوام کا جینا محال

Load Shedding

Load Shedding

ملک میں جاری بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ایک طرف عوام بجلی کے بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب واپڈا کی جانب سے اضافی یونٹس بھیجے جانے سے پریشان ہیں۔

ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جن تا حال قابو میں نہ آسکا۔ عوام شدید گرمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بھی گزر رہی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کے مارے سڑکوں پر نکل آئے۔ فیصل آباد میں مظاہرین نے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا۔ لاہورمیں بجلی کی فراہمی نسبتا بہتر ہوگئی ہے۔

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے کم کر کے چھ گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں بجلی کے ستائے عوام احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے۔ لوگوں نے سڑک بلاک کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔ سندھ میں لوڈشیڈنگ کے ساتھ اضافی بل کا انکشاف ہوا ہے۔ سکھر میں لوگ محکمہ بجلی کو سخت برا بھلا کہہ رہے ہیں اور مظاہرہ جاری ہیں۔