ملک سے بدعنوانی اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے،متحدہ دینی محاذ

United Religious Front

United Religious Front

کراچی (جیوڈیسک)متحدہ دینی محاذ نے کراچی میں انتخابی مہم شروع کر دی.انتخابی جلسے میں دینی محاذ کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں کرپشن اور بدامنی کا خاتمہ کرنے کا عہد کرتی ہے.متحدہ دینی محاذ کے زیر اہتمام ابوالحسن اصفہانی روڈ پر انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ پی ایس ایک سو اٹھائیس کے امیدوار علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ گیارہ مئی کو عوام سیڑھی کے نشان پر مہر لگا کر متحدہ دینی محاذ کو کامیاب کریں۔

علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ متحدہ دینی محاذ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں واحد انتخابی اتحاد ہے. جو کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ہے. علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ متحدہ دینی محاذ ملک سے کرپشن بدامنی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے میدان میں نکل آئی ہے۔