ملک کے کئی علاقوں میں کپاس کی ابتدائی کاشت شروع

Cotton

Cotton

لاہور(جیوڈیسک)لاہورملک میں کپاس کی ابتدائی کاشت کئی علاقوں میں شروع ہو گئی ، قیمتیں کم سطح پر رہنے سے کاشت میں کمی کا رجحان ہے۔ملک میں کپاس کا بھر پور سیزن تو مئی میں شروع ہو جاتا ہے۔

مگر مارچ کے ماہ میں پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں کپاس کی محدود کاشت شروع ہو جاتی ہے۔پنجاب میں ساہیوال، پاک پتن، وہاڑی اور بہاولنگر جبکہ سندھ میں سانگھڑ، عمر کوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں کاشت شروع ہو چکی ہے۔ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق کاشتکار گنے اور چاول کی کاشت کو ترجیح دے رہے ہیں۔