ملک میں روئی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ مل جانے کے بعد ملک میں روئی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق ملک میں روئی کی فی من قیمت میں مزید 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کے مطابق روئی کی فی من قیمت 7 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیداوار میں کمی کے خدشات کی وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے۔