ملک سے دہشت گردی ختم کر کے دم لیں گے، وزیر اعظم

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی ختم کر کے دم لیں گے، قومی سلامتی کی پالیسی تشکیل دینے سے پہلے سب کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ میاں نواز شریف کی زیرصدارت فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کے اجلاس میں نئی قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔

اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک جن نازک حالات سے گزر رہا ہے سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اجلاس میں فاٹا اراکین نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا چودھری نثار علی، پرویز رشید، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، قادر بلوچ، گورنر خیبرپختونخوا، وزیر اعظم کے مشیروں سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔