ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر داخلہ اسٹال لگائے جائیں: زبیر حفیظ

Jamiat-e-Islami Pakistan

Jamiat-e-Islami Pakistan

لاہور: اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر داخلہ اسٹالز لگائے جائیں۔ طلبہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

انہی کے دم سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

طلبہ کی رہنمائی اور کئیریر کونسلنگ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیںجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں داخلہ اسٹالز کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی خدمت جمعیت کا خاصہ رہا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ کالجز اور جامعات کے اندر داخلی اسٹالز کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا ہے۔

کارکنان جمعیت اپنی گذشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ اور والدین کی رہنمائی کے لئے موجود ہوں گے۔اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام لگائے جانے والے داخلہ کیمپس ہمیشہ ملک میں طلبہ اور والدین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں اس سال بھی جمعیت کے کیمپس سابقہ روایات کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہ تعلیمی اداروں میں داخلہ کیمپس کا آغاز فی الفور کیا جائے اور ضروری انتظامات کو مقامی سطح پر مکمل کیا جائے۔