ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2100 میگاواٹ ہو گیا

Electricity Shortfall

Electricity Shortfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2100 میگاواٹ ہے، لاہور سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 12 ۔بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 9 ہزار 300 میگاواٹ اورطلب 11 ہزار 400 میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 980 میگاواٹ ہے، تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ ایک ہزار 270 میگاواٹ ہے،جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے 6 ہزار 50 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔