ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے باعث ہر فرد کو ہنگامی صورتِ حال میں جان بچانے کی تربیت اور آگاہی ضروری ہے:انجینئر شکیل احمد خان

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

کراچی (ندیم منصوری) ورکشاپ سیفٹی یونٹ کے زیراہتمام اور آئی ایس اُو 2004-14001 (ISO) اور اُو ایچ ایس اے ایس 2007-18001(OHSAS) کے حوالے سے منوڑہ ورکشاپ میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں ایمپلائزاور افسران کو اپنی جانیں بچانے سے متعلق شعوراور آگاہی کا ایک تربیتی پروگرام ” ہنگامی اخراج کی مشق” منعقدکیاگیا جس سے ورکشاپ سیفٹی یونٹ کے سربراہ چیف مکینکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرشکیل احمدخان نے کہا کہ آج مُلک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی نے ہر باشعورمحب وطن پاکستانی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

مُلک کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظرہر فردکو کسی بھی ہنگامی صورت میں اپنی جان بچانے کی تربیت اور آگاہی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفات یا ہنگامی صورتحال میں ہر فرداپنی جان بچائے اور پھر دوسروں کی مددکو آگے بڑھے اِس موقع پر ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر) ڈبلیو ایس( لاجبر خان نے اِنسانی زندگی کی اہمیت کو اجاگرکیااور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کو فوقیت دینے اور دوسروں کی مددکرنے پر زوردیا۔

اُنہوں نے کہاکہ مُلک کے ہر ادارے اور ہر آگنائزیشن میں وہاں کام کرنے والے افرادکو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی مددآپ کے تحت اپنی جانیں بچانے کی تربیت دی جانے چاہئے تاکہ اداروں کے ملازمین کسی بھی ناگہانی آفت میں اپنی جانیں بچاسکیں جبکہ ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر) ایف سی( واجد حسن نے اِظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک اِنسان کی زندگی بچاناعالمِ اِنسانیت کی زندگی بچانے کے برابرہے اِس مشق میں فائرٹینڈر اور دیگر شعبوں کے اہلکاراور افراد بھی شریک ہوئے۔