ملک میں اس وقت خوف کا عالم ہے لوگوں کے پاس روزگار اور کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ سیف اللہ طاہر

مصطفی آباد/ للیانی : ملک میں اس وقت خوف کا عالم ہے لوگوں کے پاس روزگار اور کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے کاروبار کی تباہی، لوڈشیڈنگ کی تاریکیاں عوام اپنے بچوں کو سکول بھجتے ہوئے بھی گبھراتے ہیں، خاص کر خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی خطرناک صورت اختیار کررہے ہیںبھتہ خوری ، غوا براے تاعوان اور لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا کی کاروائیاں عروج پر ہیں جس پر توجہ دینے کی بجاے عوامی نمائندے قومی اداروں کو چند لوگوں کے ذاتی مفادات کے لیے نقصان پہنچارہے ہیں اشرافیہ کی لوٹ مار بیرونی قرضوں کا بوجھ، ٹیکسوں کی بھرمار مہنگائی اور بد امنی کا سیلاب، لوڈشیڈنگ، مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے اس میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ سیاہ دورے حکومت ختم ہونے پر یومِ نجات منانے والی معصوم عوام کو کیا معلوم آنے والی حکومت پہلے والی حکومت سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے گی، آ ج خوف و دہشت گردی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان میں کوئی شخص اپنے آپکو محفوظ نہیں سمجھتا ہے موجودہ حکومت اگر عوامی مشکلات پر قابوپانے میں بوری طرع ناکام ہو گئی ہے کیونکہ سیاسی بھرتیاں اور خاص کر سیاسی وبستگیاں اگر ہونگی تو اس حکومت سے بھی بہتری کی توقع کرنا دن میں چاند دیکھنے کے مترادف ہے۔