ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

Hot

Hot

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جیکب آباداور گوادر کاپارہ 50 ڈگری کے قریب رہا۔ سبی کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کونڈھال کر دیا ہے۔ سندھ ہو یا پنجاب۔۔ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا کہیں گرمی کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، دوپہر کے وقت آگ برساتا سورج اور لوکے تھپیڑے بچوں اور خواتین کو گھروں میں محصور رکھتے ہیں۔ بازاروں میں سناٹا چھایارہتا ہے۔

فالودہ۔۔ ستو ۔۔ لسی ۔۔ تربوز اور گنے کے رس سمیت ٹھنڈے مشروبات کااستعمال بڑھ گیا ہے۔ جیکب آباد اور گوادر میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا ۔سبی میں 49 ، پسنی میں 48، سکھر، ملتان ، رحیم یارخان میں 47، لاہور، لاڑکانہ ، سرگودھا میں 46 ، جہلم ، اورڈی آئی خان میں 45، حیدر آباد میں 43 اور کراچی میں پارہ 37 ڈگری رکارڈ کیا گیا۔