ملک میں گرمی کی لہر بدستور برقرار، لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں کئی روز سے جاری گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے۔ شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے۔سندھ میں دن بھر لو چلتی ہے اور موسم شدید گرم رہتا ہے۔

دادو اور قریبی علاقوں کے لوگوں نے گرمی بھگانے کیلئے گنے،تربو ز اور دیگر پھلوں کے رس کا استعمال بڑھا دیا ہے۔حیدر آباد سمیت کئی علاقوں میں آلود ہ پانی اور مضر صحت مشروبات کی وجہ سے پیٹ کے امراض بڑھ رہے ہیں۔

پنجاب بھر میں بھی روز بروز گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ،بہاول پور کے چڑیا گھر میں جانور بھی گرمی کے ہاتھوں تنگ آئے ہوئے ہیں۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی موسم خشک اور گرم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ اورڈی آئی خان ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔