ملک بھر میں یوم آزادی قومی جوش وجذبے کےساتھ منایا جارہا ہے

independence

independence

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوم آزادی قومی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے، ہر سو پرچموں کی بہار اور اہم عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد کی گئی۔ جس میں وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یوم آزادی پر پوری قوم اپنے اپنے انداز میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کررہی ہے۔ بچے، بڑے، بوڑھے اور خواتین سب ، جذبہ حب الوطنی سے سرشار آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف دیگر عمارتوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری اور دیگر اہم عمارتوں کو برقی قُمقُموں سے سجایا گیا اور ان پر سبز ہلالی پرچم لہرئے گئے۔ سندھ اسمبلی میں جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں اراکین اسمبلی نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ ملک بھر میں سڑکوں اور چوراہوں پر ملت کے پروانے ملی گیت گاتے نظر آئے،اس موقع پر شاہرائوں اور عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔

اور ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔