ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، اچھی فقرے بازی سے قوم ترقی یافتہ نہیں بن سکتی۔ لندن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے اراکین سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لفاظی اور اچھے جملوں کا استعمال کر کے کوئی قوم ترقی یافتہ نہیں بن سکتی۔

ترقی یافتہ بننے کیلئے کسی بھی قوم میں خود احتسابی کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات، معاشی مسائل اور امن وامان سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مسائل کے حل کیلئے ایماندای سے تمام فریقین کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔