ملک میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان قائم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت بلوچستان کے وفد سے ملاقات کرتےہوئے کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، ملکی سلامتی کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اور مؤثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں اور قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کے اغواپر بھی سخت تشویش ہے، دونوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔