طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا، بلاول کا ٹوئٹر پر پیغام

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا، کالعدم تحریک طالبان کے خاتمے کے بعد دہشت گردی اور ڈرون حملے بند ہوجائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ طالبان پولیو ورکرز کو مار رہے ہیں، کالعدم تحریک طالبان کو ختم کریں، ہم ملک سے پولیو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم کے پاس طالبان کو ختم کرنے کے علاوہ کیا آپشن ہے؟