گلگت بلتستان: پہاڑوں پر جمی برف سے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

Cold Weather

Cold Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر جمی برف سے میدانی علاقوں میں سردی مزید بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں وادی سوات سمیت دیگر علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث جلانے کی لکڑی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں ہنزہ نگر، دیامر، استور اور غذر سمیت متعدد بالائی علاقوں میں سردی پوری آب وتاب سے برقرار ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی سردی کے ڈیرے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔