ملک میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی

Monsoon Rains

Monsoon Rains

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ لیکن آج بھی اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانولہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ رات کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہر مردان اور گردونواح میں بھی رات گئے بادل برس پڑے، جس سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رسالپور اور خضدار میں رکارڈ کی گئی۔