صدارتی انتخاب: ایم کیوایم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

MQM

MQM

آئندہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم صدارتی امیدوار لانے یا کسی جماعت کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرے گی۔ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوآگاہ کرے گی۔ جس کے بعد الطاف حسین رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کریں گے۔