آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Weather

Weather

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم چند بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بادل چھائے رہنے اور مکران ڈویژن میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مری میں اٹھائس ملی میٹر، لاہور ائیر پورٹ پچیس، راولپنڈی چکلالہ سولا اور اسلام آباد زیرو پوائنٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔