ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان

Hot

Hot

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔

بہاولپور ڈویژن اور سندھ میں بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، ہزارہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور میر پور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔