ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ بلوچستان کے مغربی علاقوں اور ملک کے اکثر حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین، تربت اور نوکنڈی میں ریکارڈ کی گئی۔ جہاں درجہ حرارت چالیس سے تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔