ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

weather

weather

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں کہیں تو سورج آگ برسا رہا ہے تو کہیں ہلکی سردی نے دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کے ساتھ خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان میں استور، غذر، دیامر، ہنزہ نگر سمیت دیگر مقامات میں موسم ہلکا سرد ہوگیا ہے۔ پنجاب میں ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، میں موسم خشک ہے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں گرمی کم ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں آبر آلود ہے۔

دوسری جانب سندھ میں کراچی، نواب شاہ، بدین، جیکب آباد، لاڑکانہ سمیت بیشتر شہروں میں سورج آگ برسارہا ہے، شہری شدید گرمی ،حبس اور لو کے باعث گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، چھور میں 42، تربت، کراچی، مٹھی میں 41 اور میر پور خاص اور ٹھٹھہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔