ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Warm weather

Warm weather

فیصل آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا ، گرمی کی موجودہ لہر میں آئندہ تین روز تک کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اندرون سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید گر می کی لپیٹ میں ہیں۔

اتوار کو سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نور پورتھل ، بھکر میں اننچاس اور نوکنڈی میں درجہ حررارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت بیا لیس ، فیصل آباد اور ملتان میں چھیالیس ، لاہور پینتالیس ، کراچی سینتیس ، پشاور چالیس ، گلگت میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر مزید تین روز جاری رہے گی۔