ملک میں موجود قدرتی گیس کے ذخائر کو بروکار لایا جائے، عالمی مالیاتی ادارے

Natural Gas

Natural Gas

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے حکومت کو گیس کی قیمتوں میں مناسب حد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق ملک میں 280 ٹریلین کیوبک فیٹ قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں، لیکن گیس کی قیمتیں عالمی سطح کے مقابلے کافی کم ہونے کی وجہ سے، اس شعبے میں غیر ملکی سرمایاکاری کو فروغ نہیں مل پا رہا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک کے حکام نے وزرات پٹرولیم کو تجویز دی ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں کا تعین منصفانہ طریقے سے کرے ، جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایاکاری بڑھنے سے گیس کی رسد میں بہتری آئی گی بلکہ حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔