ملک میں نفسا نفسی کا عالم ہے اور حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں، عابد حسین صدیقی

لاہور : پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے بلوچستان میں معصوم عوام اور پولیس کے درجنوں افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نفسا نفسی کا عا لم ہے اور حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوں افراد قتل ہو رہے ہیں، پولیس خود اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتی، بلوچستان میں قتلِ عام جاری ہے، کوئی صحیح فیصلہ کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتا، جبکہ نیشنل سیکورٹی کونسل کے بغیرموثر سیکیو رٹی پلاننگ ممکن نہیںاور حکومت سیکیورٹی کونسل کے قیام سے گریزاں نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں دہشت گردی کی وبا پھیل جائیگی اور یہ عفریت کسی کے قابو میں نہ آسکے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت مسائل پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔