ملک کے میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Cold

Cold

گلگت (جیوڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سخت سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ اس کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔ برف باری اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدید لہر نے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، شدید سردی سے لوگوں کے معمولاتِ زندگی متاثر ہورہے ہیں

گلگت بلتستان کےضلع غذر، استور اور دیامر میں سردی کے باعث خشک لکڑی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، آج سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرات منفی 5 رہا۔