ملک پولیو مہم میں ناکامی کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو پر عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ دہلا دینے والی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے عالمی ادرہ صحت کی رپورٹ کودل دہلا دینے والی رپورٹ قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور ضروری ادویات پلانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اس سلسلے میں مجرمانہ غفلت کی۔ انہوں نے خیبر پختون خوا حکومت سے کہا کہ وہ والدین تک یہ بات ضرور پہنچائیں کہ حفاظتی ٹیکے اور پولیو کی دوا سے معذور اور صحت مند بچے میں فرق ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سمیت تمام بیماریوں سے پاک رکھنے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، ملک اس مہم میں ناکامی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔