کراچی: سفاری پارک کے قریب مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی اور پتھراوٴ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی اور پتھراوٴ کے باعث سڑک بند ہو گئی ہے۔

گزشتہ رات شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مفتی عثمان یار خان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے خلاف آج صبح یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آراہی، گاڑیوں پر پتھراوٴاور ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دی۔

پولیس کے مطابق سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے دکانیں اور کاروبار بھی بند ہو گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب سے سہراب گوٹھ پر بھی مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرکے سڑک کو ٹریفک کے بلاک کر دی۔