ملک میں پولیو کے پانچ نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 115 ہوگئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں پولیو کے پانچ نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال پولیو مریضوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ماہ کے ایاز ، تحصیل باڑہ کی ایک سالہ ہزینہ اور ڈھائی سالہ میہاد اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ماہ کے مسعود اور فدا کے پولیو سے متاثرہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ایک ہی روز میں پانچ مریض سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو متاثرین کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے ۔ متاثرہ بچوں میں سے چوراسی کا تعلق فاٹا ، انیس کا خیبر پختونخوا ، دس کا سندھ اور دو کا بلوچستان اور پنجاب سے ہے۔