ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سردار تاج محمد

مصطفی آباد/للیانی: ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کر رہے ہیں، دہشت گرد معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔ان حالات میں حکومت کو سنجیدگی سے عوامی مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

ان خیالات کااظہارسردار تاج محمد ڈوگرنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کوبہت سارے مسائل لاحق ہیںجن سے نمٹنے کے لئے مضبوط حکمت عملی کی اشدضرورت ہے۔ عوام نے حکومت کی جانب نظریںگاڑیںہوئی ہیںکہ کب ان کے دکھوںکامداواکیاجائے گااوران کے مسائل کوحل کیاجائے گا۔مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑرکھی ہے جس کے پیش نظرلوگ خودکشیاںکررہے ہیںاورروزبروزاس مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکررکھاہے۔مزدورپیشہ حضرات اپنے بچوںکے لئے دووقت کی روٹی کمانے سے بھی عاری ہیں، دہشت گرد معصوم لوگوںکی جانوںسے کھیل رہے ہیں۔ان تمام حالات میںحکومت کوچاہیے کہ وہ سنجیدگی سے عوامی مسائل کوحل کرے اورایسی پالیسیاںمرتب کرے جن سے ہمارے ملک میںمہنگائی، بیروزگری،لوڈشیڈنگ،دہشت گردی و دیگر مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔