ملک میں کئی مسائل کی جڑ طالبان ہیں: بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ملک سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو جڑ سے اکھاڑ دیں، پولیو بھی ختم ہو جائے گا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک میں کئی مسائل کی جڑ طالبان ہیں اگر تحریک طالبان پاکستان کو ختم کر دیا جائے تو ڈرون حملے بھی رک جائیں گے۔ کالعدم تحریک کا خاتمہ ہونے پر ہم دہشتگردی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا یہ وقت تحریک طالبان پاکستان کے خلاف متحد ہونے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا قوم کے پاس اس وقت کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد پولیو کارکنوں کو قتل کرنے میں مصروف ہیں۔