ملک میں اشتعال انگیزی پھیلانا درست نہیں : تاج حیدر

Taj Haider

Taj Haider

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ لبرل کہلانے والی جماعت مذہبی انتہا پسندی اختیار کر رہی ہے۔ تاج حیدر کہتے ہیں اشتعال انگیزی پھیلانا درست نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، خورشید شاہ نے دل آزاری پر اپنے بیان سے معذرت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کو قومیت کے نام پر لڑایا جاتا تھا ، لبرل ہونے کے دعوے دار مذہبی انتہا پسندی کی بات کر رہے ہیں۔ تاج حیدر نے اس موقع پر کہا کہ اردو اور سندھی لکھنے والوں میں تفریق نہیں کرتے۔ مہاجر سندھ کی ملکیت میں شریک ہیں ، کرایہ دار نہیں۔

ہوادینے سے تنازع بھڑکے گا ، نفرتیں نفرتوں کو بڑھاتی ہیں۔ اس موقع پر این ڈی خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔