ملک ظہورانور اعوان سے ملاقات کا مختصر احوال

Muslim League N

Muslim League N

گزشتہ روز سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی تئیس ملک ظہور انور اعوان سے انٹر ویو لیا اور ملک ظہور انور اعوان نے اپنی پانچ سالہ کار کر دگی کے بارے میں بر یف کیا۔ ملک ظہور انور اعوان نے اپنے دورہ حکومت میں تعلیم کے مید ان میں کر وڑوں روپے خرچ کیے ہیں ۔انہو ں نے کہا میری اولین ترجیحات میں بے روز گاری کا خا تمہ ،فنی تعلیم کا عام کرنا شامل ہیں۔ فنی تعلیم عام کرنے کی وجہ پو چھی تو انہوں نے بتایا کہ فنی تعلیم کا فروغ ہمارے علاقے نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ضروری ہے۔

کیونکہ اس سے نوجوان نسل اپنا فن سیکھ کر اپنی زندگی اچھے طریقے سے بسر کر سکتے ہیں اس طر ح بے روزگاری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ میں نے تعلیم کے میدان میں تین گر لز ڈگر ی کا لج،نئے پر ائمری اور مڈل سکولز کی تعمیر ،پانچ ہائی سے ہائر سیکنڈری اپ گر یڈ یشن ،با ئیس مڈل سے ہائی سکولز کی اپ گریڈ یشن،بائیس پرائمری سے مڈل سکولز اپ گریڈیشن منظور کر وائے ہیں اور اب دوبارہ منتخب ہو کر بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایک سیمینار منعقد کر وائوں گا جس میں انجئینرز ،ڈاکٹر ز،جر نلسٹ ،صنعتکا ر،تا جران ،سول وسو سائٹی ،علما وکر ام ،اساتذہ کرام ،وکلا ء اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افر ادشر کت کریں گے۔

ملک ظہور انور اعوان نے مزید تفصیلات بتاتا ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی تئیس میں وزیر اعلی پنجاب سے میں نے گرلز کالج ملتان خورد ،ڈھرنال ، پچنند ،لا وہ کے لیے 14کر وڑ روپے منظور کر واے ہیں۔نئے پر ائمر ی اور مڈل سکو ل کی تعمیر 84لا کھ 11ہز ار ،5ہائی سے ہائر سیکنڈری اپ گریڈیشن کے لیے 2کر وڑ 30لاکھ 32ہزار ،22مڈل سے ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن 7کروڑ 91لا کھ 60ہزار ،22پرائمری سے مڈل سکولز اپ گریڈیشن 7کر وڑ 96لاکھ 86ہزار کے فنڈز منظور کرواے ہیں۔

صحت کے شعبہ میں بنیادی مرکز صحت لیٹی کی تعمیر 2کروڑ ،روال ہیلتھ سنٹر کوٹ قاضی کی تعمیر 3کروڑ ،ایم سی ایچ سنٹر کوٹ قاضی کی تکمیل اور سٹی ہسپتال کو فنگشنل کر وایا ۔ واٹر سپلائی سیکم ٹمن 4824000،واٹر سپلا ئی سیکم قا در پو ر3336000،واٹرسپلائی اضافی پائپ لائن کو ٹیٹرہ 300000،واٹر سپلا ئی قادر پور 1175000اور واٹر سپلائی سیکم جھا ٹلہ 1625000کی واٹر سپلائی سیکمز کے لیے فنڈز جاری کر واے۔

نوجوانوں کے لیے سپورٹس کے میدان میں سپورٹس سٹیڈ یم کوٹ قاضی 1کروڑ،سپو ر ٹس سٹیڈ یم ڈھر نا ل 1کروڑ،سپورٹس سٹیڈیم لیٹی 1کروڑ،سپورٹس سٹیڈیم لا وہ 1کروڑ اور سپورٹس سٹیڈیم بھلو مار1کروڑ میں نو جوانوں کے لیے سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر واے ۔بائی پاس اور لنک روڈذ کی تعمیر کے لیے ڈھرنال پچنند7کر وڑ ،بھلو مار با ئی پا س کی تعمیر 7کروڑ29لا کھ92ہز ار ،دندہ تا چنگا سڑک ،میا نو الی روڈ ڈھوک محمد خان کوٹ قاضی سڑک 20لا کھ،قاضی لنک روڈ کھچیاں سڑک 18،ٹمن میال روڈ ڈھو ک اڑوال سڑ ک 25لا کھ ،ڈھوک محمد خان تاڈھوک اعوان خیل کوٹ قاضی سڑک 27لا کھ۔

گوہل تاڈھو ک اوعصاب سڑک 27لا کھ اور مر متی کام کو ٹسارنگ سڑک 40لا کھ روپے کے فنڈز دئیے ۔تر قیا تی کا م کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملک ظہور انور اعوان امیدوار حلقہ پی پی تئیس نے مزید کہا کہ میں نے عوامی خواہشات اور ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے حلقہ میں تعلیم کو عام کرنے پر خصوصی توجہ دی ۔میں نے ہمیشہ لوگوں کی ڈیمانڈ پر کام کیا ہے میں نے اپنی طرف سے کوئی کام نہیں کیا جس نے کوئی کام کہا میں نے کروا دیا۔

Technical College

Technical College

سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی نے بھی ٹیکنیکل کالج کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔تما م تر مشکلا ت کے با وجو د میں نے اپنا حلقہ میں اربو ں روپے کے تر قیاتی فنڈزخر چ کیے جو میری کار کر دگی اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبو ت ہے ۔سٹی ہسپتال کو میں نے فنکشنل کر وایا ۔اور جو پر وپیگنڈا چل رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشینر ی اٹھا لی ہے یہ سراسر غلط ہے ۔میرے پاس پی سی ون پڑا ہے جس کے مطا بق جتنے فنڈز کہے گئے تھے وہ 9کر وڑ 50ہزار پنجاب حکومت نے جا ری کئے تھے جس میں پانچ کروڑ تعمیر اور چار کروڑ پچاس لاکھ روپے مشینری کے لیے تھے۔

افتتا ح کے موقع پر ای ڈی اوہیلتھ چکوال نے پی سی ون کی کا پی میڈیا کو دکھا دی تھی ۔ایک سوال کے جو اب میںکہ بے روزگاری کے لیے ا پ نے اپنا حلقہ میں کیا اقدامات کیے پر ملک ظہور انور اعوان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ منتخب ہو کر ایک کنونشن کا اہتمام کروں گا جس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ ، انجیئنر ز ،ڈاکٹر ز،جر نلسٹ ،صنعتکا ر ،پر وفیسر ز،اسا تذہ کر ام،تا جران ،علما و کر ام ،اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شر کت کی دعوت دوں گا جن کے مشورے سے حلقہ میں ایسے ٹیکنیکل کا لجز منظور کر وائے جائیں گے جس میں پڑھے لکھے لڑکوں کو ٹریننگ کر وائی جائے تاکہ ان کو جاب مل سکے اور وہاں سے فارغ ہونے والے طلبا وطا لبات اپنے علاقے ہی میں ایڈجسٹ ہو جائیں ۔ اس سے بے روزگار ی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

ملک ظہو ر انور اعوان نے انٹر ویو کے دوران وضا حت کر دی کہ میں نے شر وع دن سے اپنی اور سر دار ممتا ز خا ن ٹمن کی الیکشن مہم جا ری رکھی ہو ئی ہے اورہم میں مکمل ہم آ ہنگی ہے اور کا رکر دگی کی بنیا د پر مثبت نتا ئج کے لیے پر امید ہیں ۔گیا رہ مئی کو مسلم لیگ ق کے امید وار رزلٹ دیکھ کر حیر ا ن رہ جا ئیں گے کہ انھیں کتنی عبر ت نا ک شکست کا سا منا کر نا پڑ ا ہے ۔مسلم لیگ ن کے تما م سینئر اور جو نیئر عہد یدران میں مکمل یکجہتی پا ئی جا تی ہے۔

سب نے مسلم لیگ ن کی کا میا بی کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے ۔مسلم لیگ ن کا تمام پینل انتخا بات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ۔انشااللہ مسلم لیگ ن اقتدار میں ا کر عوام کے تمام مسائل حل کر کے دم لے گی ۔حلقہ پی پی تئیس میں ملک ظہور انور اعوان کا مقابلہ سردار امجد الیاس سے ہے ان دونوں امید واروںنے الیکشن مہم زور وشور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سا امیدوار گیا رہ مئی کو حلقہ پی پی تئیس کا ایم پی اے منتخب ہوتا ہے ۔مسلم لیگ ق کے سپو ٹروں نے تو مسلم لیگ ن کو ایک کمز ور جماعت کا درجہ دیا ہوا ہے لیکن ایسی کو ئی با ت نہیں جو ا دمی اپنے مخا لف کو کمز ور سمجھنا شر وع کر دے وہ خود کمزورہو جاتا ہے ۔اس حلقے میں ملک ظہور انور اعوان اور سردار امجد الیاس کے درمیان کا نٹے دار مقابلہ کی تو قع کی جا رہی ہے۔

People Party

People Party

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے گزشتہ روز اپنے پورے گروپ کے ساتھ مسلم لیگ ق کو حلقہ این اے اکسٹھ ،پی پی با ئیس اور پی پی تئیس میں سپو ر ٹ کر نے کا اعلان کر دیا ۔ان کے سپورٹ کر نے سے مسلم لیگ ق کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ڈاکٹر علی حسنین نقوی کے مطا بق اس حلقے میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک تقریبا 25000ہزار ہے ۔یہ ووٹ اب مسلم لیگ ق کے امیدواروں کے حق میں جائے گا ۔انہوں نے اپنی پارٹی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کی حمایت کر دی۔چوہدری پرویز الہی نے گزشتہ روز اپنے حلقے کا دورہ کیا۔

اس مو قع پر ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے اپنی تقریر میں چوہدری پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا۔ بظا ہر تو چوہدری پرویز الہی کے اس دورہ میں صرف ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے اعلان کیا باقی سردار فیض ٹمن نے بھی فیصلہ گول مول کر دیا ،سابق ایم پی اے سید تقی شاہ نے بھی کوئی یقین دہا نی نہیں کرائی ہے ۔سردار خرم نواب نے
چوہدری پرویز الہی کو ملنا بھی گوارا نہیں کیا۔

مسلم لیگ ق کے سابق رہنما سید تقلید رضا شاہ نے اخر کار مسلم لیگ ق اور سردار گروپ کے مشتر کہ امید وار کے سا منے ایک دیو ار بن کر مید ان میں ا گئے ہیں ۔سید تقلید رضا شاہ نے اپنے گر وپ سے مشا ورت کے بعد ا زاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا ۔تلہ گنگ شہر کی دو یونین کونسلز شرق اور غرب کی ووٹرز کی تعد اد تقریبا 42ہز ار ہے ۔اب مقابلہ اس حلقے میں سر دار گروپ اور مسلم لیگ ق کے مشتر کہ امیدوار سردار غلام عباس ۔مسلم لیگ ن کے سردار ذوالفقار دلہہ اور ا زاد امیدوار سید تقلید رضا شاہ کے درمیان ہو گا۔

سید تقلید رضا شاہ مسلم لیگ ق کے امیدوار کو کس حد تک ڈسڑب کرتے ہیں یہ تو انے والا وقت ہی بتا ئے گا ۔ تمام امیدوار گیا رہ مئی کا انتظار کریں کیا پتہ عوام ان کے ساتھ کیا کر تی ہے۔سید تقلید رضا شاہ نے تو تلہ گنگ شہر کی نمائند گی نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن میں انے کا فیصلہ کیا اب 42ہزار ووٹرز کیا کرتے ہیں یہ تو بیلٹ باکس کھلنے کے بعد پتہ چلے گا ۔اللہ اپ کا حامی ناصر ہو۔
تحریر :ملک ارشد کو ٹگلہ