ملک میں کہیں بارش، کہیں تپش ، مزید بارشوں کی پیش گوئی

Much rain, even heat

Much rain, even heat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں سورج کی تپش نے لوگوں کا برا حال کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم او مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کا زور کم ہوگیا ہے۔

گجرات، نوشہرہ اور میانوالی میں تیز ہواوں کے ساتھ ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔سرگودھا میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ سندھ اور بلوچستان میں بارش برسنے کا نام ہی نہیں لے رہی اورموسم شدید گرم ہے۔

گلگت بلتستان ڈویژن کے ضلع غذر کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق۔ اسلام آباد اور پشاور سمیت بالائی پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔