ملک میں بلاتا خیر چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں بلاتاخیر چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کیے جائیں، اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں برساتی پانی کے ذخائر کے لیے معقول انتظامات نہ ہونے سے قیمتی جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔

اور ملک کی معیشت تباہ ہوتی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں بڑے ڈیموں کے قیام کی مخالف نہیں اور کالاباغ ڈیم کی مخالفت صرف سندھ کے عوام میں پائے جانے والے تحفظات کی بنیاد پر کرتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت چھوٹے ڈیموں کا جال بچھانے سے قاصر ہے تو ایم کیو ایم کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے جو یہ کام بغیر کسی اجرت کے لیے کر سکتے ہیں۔