ملک میں ٹیکنوکریٹس اور آمر حکومتوں کی مزید گنجائش نہیں، آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہےکہ ملک میں ٹیکنوکریٹس اور آمر حکومتوں کی مزید گنجائش نہیں جب کہ جوبھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گیا وہ دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس اور آمر حکومتوں کی مزید گنجائش نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ دھرنے اور استعفے دینے والے اسمبلیوں میں رہیں اور سسٹم چلتا رہے کیونکہ ترقی ہمیشہ سیاسی حکومتوں کے دور میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بری خبر بڑی بن جاتی ہے لیکن بلبلے چلتے رہیں گے تاہم سیاست دانوں کی اکڑی گردنیں جھکی ہونی چاہئیں جبکہ نوجوانوں کا لیڈر ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کو اپنی پارٹی کی طرف دیکھنا چاہئے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے منشور میں مرد اور عورت برابر ہیں اور جوبھی اس جماعت کو چھوڑ کر گیا وہ دربد کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔