ملک میں اس برس عید پر ستاسی لاکھ جانوروں کی قربانی ہوئی

Hide

Hide

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں رواں سال عید قربان پر تقریبا ستاسی لاکھ جانور قربان کئے گئے۔ ٹینریز شعبے کے ابتدائی اندازوں کے مطابق رواں سال قربان کئے گئے۔

جانوروں میں تقریبا ساٹھ لاکھ بکرے، سولہ لاکھ گائے بیل، دس لاکھ بھیڑ اور دیڑھ لاکھ اونٹ شامل ہیں۔ ٹینرز کے مطابق رواں سال گائے کی کھال چار ہزار، اونٹ کی کھال بارہ سو روپے، بکرے کی کھال چار سو روپے جبکہ بھیڑ کی کھال ساڑھے تین سو روپے میں خریدی گئی۔