ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار

Cold Wave

Cold Wave

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کے بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے گرا ہوا ہے۔

جس کے باعث ان علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ ہفتے کو ملک کا سرد ترین علاقہ استور رہا جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ کرم ایجنسی کے شہر پارا چنار میں پارہ منفی 10 سینٹی گریڈ رہا۔

ملک کے دیگر صوبوں میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ سرگودھا کے گردونواح کے علاقوں اور چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں دھند بھی چھائی ہوئی ہے۔